23 جون 2014 - 13:49
مصری فوج کا آپریشن، 19 افراد ہلاک

مصر کے علاقے شیخ زوید میں فوج کے آپریشن میں کم از کم انیس مسلح افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج نے شیخ زوید کے علاقے میں واقع الفیتات نامی دیہات پر حملہ کر کے تکفیری دہشتگردوں سے وابستہ دسیوں مسلح افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مصر کے فوجیوں اور ایک گاڑی میں سوار چار مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئي جس کے نتیجے میں تمام مسلح افراد ہلاک ہوگۓ۔ اس کے بعد مصر کے فوجیوں کے راستے میں بم نصب کرنے والے مسلح افراد اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئي۔ اس جھڑپ میں پندرہ افراد ہلاک ہوگۓ۔ ادھر مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے خطے کے ممالک میں تکفیریوں کے خطرات کے پھیلاؤ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر نے قاہرہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران خطے کے ممالک کے حالات کے درک نہ کۓ جانے اور ان ممالک کے بحران کا دائرہ دوسرے ممالک حتی خطے سے باہر تک پھیلنے کے بارے میں خبردار کیا۔ مصر کے صدر نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ غیر ملکی جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد نے، کہ جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ، خطے کے بعض ممالک میں ہونے والی جھڑپوں میں شرکت کی ہے۔ عبدالفتاح سیسی نے اس ملاقات میں یہ بات زور دے کر کہی کہ اس بات پر توجہ دی جانی چاہۓ کہ یہ جنگجو اپنے ممالک میں موجود آزادی سے غلط فائدہ اٹھا کر کس طرح تکفیری گروہوں سے جا ملتے ہیں۔

.......

/169